نوشہرہ ورکاں،13 ستمبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا ہے کہ تجاوزات سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے اور راہگیر وں کو مشکلات پیش آتی ہیں اور ٹریفک جام رہتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرنے مین بازار نوشہرہ ورکاں میں تجاوزات کی چیکنگ کے حوالے سے دورہ کے دوران کیا۔تجاوزات کے حوالے سے لگائی گئی لائن سے تجاوز کیے گئے دکانداروں کو جرمانے کیے گئے ہیں۔دوکاندار بازار میں لگائی گئی لائن سے ہرگز تجاوز نہ کریں، آئندہ جرمانہ کے ساتھ ساتھ سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا اورمقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدرنے کہا کہ عوام الناس اپنے شہر کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہمارا ساتھ دیں،تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کی تصاویر فون نمبر 03229200045پر واٹس ایپ کریں۔اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور جرم کا ارتکاب کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











