ملتان ڈویژن میں آلودگی کا باعث بنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی انسپکشن کا آغاز

30

ملتان ،18 ستمبر(اے پی پی ):ملتان ڈویژن میں آلودگی کا باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی انسپکشن کا آغاز، جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل وکس اسٹیشن سے  گاڑیوں کی جانچ جاری و ساری ہے۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ویڈا بسوں کی مرمت کروا کر انکو آن روڈ کیا جارہا ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد سموگ کارروائیوں بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بھٹہ جات کو زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے بارے تبادلہ خیال ہوا۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا شہریوں کے وسیع تر مفاد میں کسی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام بارے ہر ممکن اقدامات کیے جائے گے اور آلودگی کا سبب بنے والے بھٹہ جات کے خلاف گرینڈ آپریشن ضروری ہے۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ اینٹوں کی رسد کو متاثر نہ ہونے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔انہوں نے فصلوں کی باقیات،کوڑا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو نوٹس بھجوا کر سربمہر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ  دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف محکمہ ٹرانسپورٹ،ٹریفک پولیس ملکر کارروائی کرے

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے اضلاع میں انسداد سموگ مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور محکمہ ماحولیات تعمیر نامے میں رپورٹ سے پہلے مکمل چھان بین کرے اور آلودگی کے خاتمے،صاف ماحول کی فراہمی کیلئے محکمہ ماحولیات کو اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

 ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہ  ماحولیات مہر شمشاد نے تفصیلی بریفنگ دی اور ڈویژن میں ایک دن میں 54 بھٹہ جات کی انسپکشن کی گئی ، 5 کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1 ایف آئی آر درج ،1سربمہر، 6 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور 8 اندسٹریل یونٹس کی انسپکشن،3 کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  فصلوں کی باقیات جلانے پر 15000 روپے جرمانہ کیا گیا ہے مہر شمشاد نے کہاکہ دھواں چھوڑنے والی84 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،32 چالان،65ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔