ملتان،20 ستمبر(اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر کو ترقیاتی سکیموں کی جانچ پڑتال کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے دربار حضرت شاہ شمس ؒ، دربار موسیٰ پاک ؒ کا دورہ کیا اورکہا کہ حکومت پنجاب نے دربار کی بحالی و اپ گریڈیشن کیلئے 490 ملین روپے کی سکیم منظور کرلی ہے۔ سال 2024 ءتک دربار کا اندرونی حصہ اور سال 2025 تک بیرونی حصہ مکمل کیا جائے گا۔مرد و خواتین کیلئے الگ سہولیات،لائبریری سیمینار ہال، پارکنگ ایریا،لنگر خانہ، امام بارگاہ کی اپ گریڈیشن سکیم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دربار حضرت موسیٰ پاکؒ کی اپ گریڈیشن کی 35 ملین روپے کی سکیم منظور کی گئی ہے۔ کمشنر آفس سکیموں کی تکمیل میں مکمل معاونت فراہم کررہا ہے۔











