پی آئی ڈی کے کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم میڈیا سیل کے پالیسی ورکنگ گروپ کاپہلا اجلاس

12

اسلام آباد، 21ستمبر(اے پی پی ): پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم میڈیا سیل پالیسی ورکنگ گروپ کا اجلاس  ہوا  ،جس میں اسلام آباد میں معروف تھنک ٹینک کے نمائندوں نےشرکت کی ۔اس ورکنگ گروپ کی تشکیل سے کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم میڈیا سیل کی تحقیقی صلاحیت میں اضافہ ہوگااور وزارت اطلاعات و نشریات کی پرتشددوانتہا پسندی کوروکنے کی کوششوں پر وسیع البنیاد اتفاق رائے پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ہوم پبلسٹی رئیسہ عادل نے کی اور اس میں ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اسد شبیر نے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔اجلاس میں مختلف اداروں اور انسٹیٹیوٹ سے بڑی تعداد میں سینئر رسرچرز اور پالیسی ایکسپرٹ نے شرکت کی۔نامور شرکاء میں

 سسٹینبل  ڈویلپمنٹ  پالیسی انسٹی ٹیوٹ سے ڈاکٹر شفقت منیر، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد سے ڈاکٹر طلعت شبیر،  انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز  سے   ریما شوکت، سینٹر آف ایر سپیس اینڈ سیکورٹی  سٹڈیز سے اسد اللہ خان،    تبادلب سے شہاب صدیقی، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز سے نوفیل شاہ رخ،  سوشل پروٹیکشن ریسورس سینٹر سے علیشبا نعیم اوراسلام آباد پالیسی  ریسرچ انسٹیٹیوڑ سے حسن احمد شامل تھے۔