ملتان ؛ سموگ کنٹرول کیلئے ابھی سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات

8

ملتان،26ستمبر(اے پی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مہر شمشاد نے کہا کہ سموگ کنٹرول کیلئے ابھی سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہیں،صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کیلئے شہری انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کا ساتھ دیں۔

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے محکمہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ، زراعت کو کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا تھا اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائیریکٹر ماحولیات مہر شمشاد کی سربراہی میں ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک روز میں 49خشت بھٹہ جات کی انسپکشن، 9سربمہر کردیئے گئے۔ 5 ایف آئی آر درج، 2 نوٹس جاری،5لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔10انڈسٹریل یونٹس کا دورہ،8کو نوٹس جاری،  جبکہ ایک سربمہر کیا گیا۔127گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی او ر 30 کا چالان کیا گیا۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی2 گاڑیاں بند، متعدد کو 53 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ زرعی باقیات جلانے پر ڈویژن میں 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈویژن بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں۔