مری:عالمی یوم  سیاحت کی مناسبت سے گرین انویسٹمنٹ کےحوالے سے تقریب منعقد

19

مری،27 ستمبر(اے پی پی): عالمی یوم  سیاحت کی مناسبت سے گرین انویسٹمنٹ کےحوالے سے پنجاب ٹورازم اسکواڈ مری ،ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین مری  اور دی ایجوکیٹرسکول کے باہمی اشتراک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز سید خرم حسن ٹیوٹا کالج کی طالبات کو عالمی یوم سیاحت، شجرکاری اور مری میں سیاحت کی اہمیت پر لیکچر دیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ عالمی یوم سیاحت  2023  گرین انویسٹمنٹ  مری کی سیاحت کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنی چاہیے جس سے مری کی  خوبصورتی بڑھ سکتی ہے ۔

 سکول و کالج  پرنسپل نے پنجاب ٹورازم اسکواڈ کی کاوشوں کو سراہا ۔ پنجاب ٹورازم  اسکواڈ کی ٹیم، کالج کے سٹاف اور طالبات نے ورلڈ ٹورازم  ڈے کے حوالے سے واک کی اور کالج انتظامیہ کی شراکت سے پودے لگاکر شجرکاری کا اہتمام کیا ۔

عالمی یوم سیاحت  کی مناسبت سے تقریب کے  منعقد کرنے  پر ( فیلڈ سپروائزر )زاہد اقبال ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ  نے کالج و سکول پرنسپل و سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں پنجاب ٹورازم اسکواڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز سید خرم حسن ، انسپکٹر عثمان اسلم  اور فیلڈ سپروائزر زاہد اقبال (ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز  پنجاب)  نے  اپنی ٹیم  کے  ہمراہ شرکت کی ۔