ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،نان کسٹم پیڈ سمگلنگ شدہ کپڑا برآمد

14

ڈیرہ غازی خان ،27 ستمبر (اے پی پی): ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کر کے نان کسٹم پیڈ سمگلنگ شدہ کپڑا برآمد کر لیا۔سخی سرور پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی کپڑا برآمد کر لیا، جسے قانونی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید حسنین حیدر کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد فرہاد نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب بین الصوبائی چیک پوسٹ پر نان کسٹم غیر ملکی کپڑا کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دی اور قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انچارج چیک پوسٹ نے کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔