میرپورخاص ، 27 ستمبر( اے پی پی): حیسکو کے ترجمان صادق کبر نے کہا ہے کہ میرپورخاص شہر کے 16 فیڈرز پر پانچ ارب سے زیادہ بقایا جات ہیں جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں جون 2024 تک ٹرانسفامرز کی مرمت کا ورکشاپ بن جائے گا اور ایڈیشنل گرڈ اسٹیشن بھی اپنا کام شروع کردے گی۔
ایوان صحافت میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرپورخاص شہر کے 51 ہزار صارفین ہیں جن میں سے 34 ہزار صارفین پر بقایا جات ہیں جس کی وصولی کے ساتھ ساتھ بجلی میٹرز کی سیکیورنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا حیسکو اپنے صارفین کے ساتھ دوستانہ ماحول میں کام کر رہی ہے، میرپورخاص شہر کے لیئے نئے پول نئے ٹرانسفارمرز اور میٹر بھی خریدے گئے ہیں۔
صادق کبر نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ اپنے صارفین کے لیئے حیسکو لائٹ کے نام سے موبائل اپلیکیشن لا رہی ہے جس سے صارف تمام مسائل اس اپلیکیشن کے زریعے حل کر سکتا ہے اور جلد میرپورخاص شہر میں حیسکو کنزیومر کے لیئے ون ونڈو کسٹمر فیسیلیشن سینٹر بنانے جارہی ہے جس کا افتتاح جلد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاور ڈویژن اور حیسکو چیف مظفر علی عباسی حیسکو کنزیمورز اور ادارے کی بہتری کے لیئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہمارا چوکیدار بھی بجلی چوری کرانے میں سہولتکار بنا ہوا ہے جن کے خلاف کارروائی کا عمل تیز کیا گیا ہے ابتک حیسکو انتظامیہ نے 88 افسران و ملازمین خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
صادق کبر نے کہا کہ بجلی کی مسلسل بحالی کے لیئے بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ اور بقایاجات کی فوری عدائگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آپریشن ٹیمیں دن رات میرپورخاص میں کام کر رہی ہیں اور عوام سے اپیل کہ و حیسکو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔











