شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ؛ ڈپٹی کمشنرقصور

17

قصور،27ستمبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہو نے بدھ کو یہاں اسسٹنٹ کمشنر قصور کے ہمراہ گرین کوٹ کے دورہ  کے دوران کیا جہاں انہوں نے  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، بنیادی مرکز صحت گرین کوٹ میں تمام تر انتظامات سمیت  اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کے تحت دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں تعلیمی معیار صفائی ستھرائی اور اساتذہ و عملے کی حاضری کو چیک کیااور مختلف کلاس رومز میں جا کر تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام تر اقدامات کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط قائم رکھنے کی ہدایات کی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو اشوب چشم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اوربنیادی مرکز صحت گرین کوٹ میں صفائی ستھرائی ،ڈاکٹر وہ عملے کی حاضری اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔