کوٹئہ،27 ستمبر (اے پی پی): نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کی زیر صدارت 12ربیع اول، پولیو،اور امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جواد احمد ڈوگر، کمشنر کوٹئہ حمزہ شفقات،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عبداسلام جوگیزئی، ڈی آئی جی کوٹئہ، ایس ایس پی اسپیشل برانچ صابر خان، ڈپٹی کمشنر کوٹئہ سعد بن اسد،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ،کے علاوہ کمشنر مکران،کمشنر سبی،کمشنر لورالائی،کمشنر رخشاں، کور ہیڈ کوارٹر،ایف سی ساؤتھ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ صالح ناصر کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت۔کمشنر کوئٹہ شفقت حمزہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ربیع الاوّل کے دوران 1400پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ گزشتہ روز علماءکرام سے مٹینگ کر کے تمام تحفظات دور کیے گئے۔ کمشنر کچی نے اجلاس کو بتایا کہ کچی میں جنگ بندی کی گئی ہےکوشش ہے کہ دوران جنگ بندی معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کیا ہے،نگران وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا کہ ربیع اول کے دوران حساس اضلاع اور مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ربیع الاوّل کو پر امن طریقے سے گزارنا ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیے، اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس مقصد کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے معمول کی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں صوبے میں امن کی بحالی کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔











