بھکر؛ سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل اڈا جہان خان کی مصنوعی مہنگائی اورتجاوزات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروئیاں

32

بھکر،27ستمبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ بھکر کیجانب سے مصنوعی مہنگائی اور تجاوزات کے خلاف بلا تسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل اڈا جہان خان دوسرے روز بھی مصنوعی مہنگائی اورتجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک رہے  اور  اپنی موجودگی میں سرکاری حدود کا تعین کرتے ہوئے لائننگ لگوا دی اورتجاوزات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مین روڈ پر 10 فٹ اور اندرون بازار میں سات فٹ سے زیادہ کسی بھی دکاندار یا تاجر کو اپنا سامان  یا ریک  لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔