مری،29ستمبر(اے پی پی ):نو تعینات ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بارہ ریبع الاول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاول عقیدت و احترام سے جی پی او چوک میں منایا جا رہا ہے، ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں،انتظامیہ کے تمام افسران جلوس کے موقع پر موجود ہیں۔
جلوسوں کے موقع پر انتظامیہ، پولیس، ریسکیو1122، سٹی ٹریفک پولیس سمیت تمام سرکاری ادارے موجود ہیں۔شہر اور گردونواح سے نکالے گئے جلوس جی پی او چوک مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے ہیں ۔ جلوس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی اور فضا آقا کی آمد مرحبا سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی۔











