نوشہرہ ورکاں؛ جشن میلاد النبی ﷺکے مرکزی جلوس کا تھانہ چوک پر اختتام

47

نوشہرہ ورکاں، 29 ستمبر( اے پی پی ) مصطفائی تحریک انجمن طلباءاسلام و جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول جشن میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس تھانہ چوک سے حافظ محمد قاسم مصطفائی، مولانا مختار احمد نعیمی دیگر علمائے کرام و مذہبی شخصیات کی قیادت میں روانہ ہوا، جو بدورتہ روڈ ،متہ روڈ، چوک حیدریہ سے ہوتا ہوا تھانہ چوک میں ختم ہوا۔

 مستونگ خود کش دھماکہ کے واقعہ کے بعد ملک بھر میں جلوسوں کے ہمراہ سخت سکیورٹی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈی ایس پی سرکل چوہدری محمد نواز ورک ہمراہ پولیس نفری ،ریسکیو 1122 کے جوان ،ٹریفک وارڈن تمام راستے پر پیدل ساتھ رہے ،جشن میلاد النبی ﷺ جلوس کے استقبال کے لیے جگہ جگہ کیمپ لگائے گئے ۔

 جلوس کے اختتام پر تھانہ چوک میں جلسے کا پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں مقامی علمائے کرام نے شان رسالتﷺ کے عنوان پر مفصل بیانات کیے اور شرکاءکے لیے محمدی لنگر کا اہتمام کیا گیا ٍ۔12 ربیع الاول کی نسبت سے شہر کے اندرون حصہ میں پرانا کمیٹی گھر چوک میں نوجوانوں نے خوبصورت پہاڑیاں اور پاکستان کے کلچر کو اپنے ہاتھوں سے بنایا اور عوام دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔