ملتان؛12 ربیع الاول کے سلسلے میں ضلع بھر میں جلوس نکالے گئے  

29

ملتان، 29 ستمبر (اے پی پی ):عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  ،12 ربیع الاول کے سلسلے میں ملتان اور شجاع آباد اور گاؤں گاؤں  میں جلوس پولیس کے سخت سیکیورٹی حصار میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں چھوٹے بڑے بزرگوں نے بڑی عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔ ریلیاں جہاں جہاں سے گزرتی لوگ ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کرتے اور خوب نعرے بھی لگاتے۔ عقیدت مندوں نے جگہ جگہ سبیلیں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی خیرات کرتے ہوئے نظر آئے۔

 ملتان میں ایک بڑی میلاد ریلی کی قیادت راؤ محمد عارف رضوی تحریک منہاج القرآن  کی قیادت میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان، سیاسی و سماجی شخصیات، معززین شہر کی بڑی تعداد اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین سینکڑوں افراد شریک ہوئے، آج کے دن کی نسبت سے ملتان اور شجاع آباد و دیگر علاقوں میں جش عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں  اور بازاروں اور گلی کوچوں کو بھی خوبصورت لائٹنگ کے ساتھ سجایا ہوا ہے جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے نکل آئے اور ان کی زبان پر نعت خوانی اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے نظر آئے۔