پشاور،2 اکتوبر(اے پی پی ):ایل آر ایچ کےچیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر محمد ذبیر خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیوں مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر محمد زبیر خان نے کہا کہ ایل ار ایچ میں اس سال بھی 10 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے۔
ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق ایل ار ایچ پولیو کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ای پی سے، یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر پولیو جیسی خطرناک بیماری کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
ایل آر ایچ میں اس وقت ای پی آئی کے تحت ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے تعاون سے پانچ جگہوں پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاتے ہیں جبکہ حفاظتی ٹیکو کا کورس بھی ایل آر ایچ میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔











