اوکاڑہ،02اکتوبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پرمنعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کوماہ ستمبر میں 18699 کالز موصول ہوئیں جن میں 3410ایمرجنسی کالز ، 11650غیر متعلقہ اورمس کالز، 3567 معلوماتی،36رونگ کالزاور 36فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب114کالز فی دن ہے۔
3410 ایمرجنسیز میں 784روڈ ٹریفک حادثات، 2133میڈیکل، 20آگ لگنے کے واقعات،121کرائم، 03 ڈوبنے کے اور349متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 806افراد متاثر ہوئے جن میں 8 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ328 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور470متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
آگ لگنے کے 20 واقعات رونما ہوئے جن میں 8کمرشل ایریا،4رہائشی علاقے اور 8 واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (12)، نامعلوم (03)، دیگر(03) اور لاپرواہی (02) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباً 1.5 ملین کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔
ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھرمیں624 ایمرجنسیز پرایوریج ریسپانس ٹائم کوبرقرار رکھتے ہوئے 641 افراد کو مدد فراہم کی۔پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 520مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔
195مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ 325افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ گزشتہ ماہ دریائے ستلج پر فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران1006 افراد کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔











