چنیوٹ،02 اکتوبر(اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغازکر دیا گیا۔ ڈی پی او آفس میں پولیس کے زیر اہتمام 2 ہفتوں پر محیط یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ انٹرن شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی پی او عبداللہ احمد،پولیس افسران، انٹرنیز اور میڈیا نمائندگان کی شرکت کی۔ڈی پی او عبداللہ احمد نے انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے پولیس ورک اور پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ یوتھ انٹرنشپ پروگرام میں انٹرنیز کو پروفیشنل پولیس آفیسرز ٹریننگ کروائیں گے۔ انٹرنز کو پولیس آئی ٹی، لاء اینڈ آرڈر، سائبر کرائم، ٹریفک قوانین،ویمن سیفٹی، چائلڈ ابیوز، مارشل آرٹس و دیگر پولیس ورک سے آگاہی دی جائے گی، انٹرن شپ پروگرام کے دوران پبلک سروس ڈلیوری کے نظام اور سہولیات سنٹرز پر مکمل آگاہی دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد عوام کے مفاد پر مبنی پولیس خدمات کو فروغ دینا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے پبلک سروس ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا جو جرائم کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔











