لاہور 03 اکتوبر(اے پی پی): صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا بیسواں اجلاس منعقد ہوا قائم مقام چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نادر چٹھہ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ اوقاف کی 4ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف کی چارترقیاتی سکیموں کیلئے 2ارب 52 کروڑ سے زائد فنڈز منظور کئے جس میں پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار کی تعمیر و مرمت کیلئے 72کروڑ 50لاکھ روپے منظوری اور حضرت جلال الدین بخاری اُچ شریف کی اپ گریڈیشن کیلئے 76کروڑ 50لاکھ روپے منظور ہوئے ملتان میں حضرت شاہ شمس سبزواری ؒکے مزار کی اپ گریڈیشن کیلئے 49کروڑ روپے اور بابا بلھے شاہ کے مزار کی مربوط ماسٹر پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کیلئے 54کروڑ 50لاکھ کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی ۔











