ملتان : کرکٹ ورلڈ کپ اور نیپال میں ایشیئن ویل چیئرز کپ کرکٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

28

ملتان، 04 اکتوبر(اے پی پی ): قومی و بین الاقوامی ویل چیئرز کرکٹرز نے بھارت میں جاری  کرکٹ ورلڈ کپ اور نیپال میں ایشیئن ویل چیئرز کپ کرکٹ میں پاکستان کی شاندار کامیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور گلگشت انڈور اوپن ہال میں فیسٹیول ویل چیئرز کرکٹ میچ بھی کھیلا جس میں ایشیئن ویل چیئرز چیمپئن عدنان نثار اور انٹرنیشنل ویل چیئرز کرکٹر آصف اقبال اور عمر فاروق نے بھی میں حصہ لیا۔ ویل چیئرز کرکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ حسن اتفاق ہے کہ ایشیئن وہیل چیئرز کرکٹ چیمپئن شپ (نیپال) اور مینزورلڈ کپ(بھارت ) ایک ساتھ منعقد ہورہے ہیں  وہیل چیئرز ایشیاء  کپ میں پاکستان اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہا ہے۔اور مینز ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کا سکواڈ بھی سپر سکواڈ ہے ہماری دعا ہے کہ پاکستان کی ٹیمیں دونوں چیمپئن ٹرافیاں جیت کر وطن واپس لوٹیں انہوں نے مزید کہا کہ وہیل چیئرز کرکٹ میں اگرچہ پاکستان کی انٹرنیشنل ایونٹس میں انٹری کو چند برس گزرے ہیں لیکن پاکستان نے ایشیاء چیمپئن شپ 2019 ء میں جیت کر کوالٹی کرکٹ کا ثبوت دیا تھا  انٹرنیشنل ویل چیئر کی کھلاڑی آصف اقبال نے کہا کہ ہم پرجوش ہیں اور خوش بھی ہمارے سپر اسٹار بابر اعظم کی قیادت میں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے گئے ہوئے ہیں اس کے لیے ہم سب انٹرنیشنل اور نیشنل ویل چیئر کھلاڑی دعا گو ہیں کہ پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے اور فائنل فور میں جائے اور کپ جیتے اور کہا ہماری ویل چیئر کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے گئی ہوئی ہے وہ بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرے۔