غیر ملکی تارکین وطن کو 27کا دن کی مہلت دیتے ہیں وہ اپنے ملک چلے جائیں اس کے بعد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا ئے گا، نگران صو بائی و زیر اطلاعات بلو چستان جان اچکزئی

74

کوئٹہ 04 اکتوبر (اے پی پی):نگران صو بائی و زیر اطلاعات بلو چستان جان اچکزئی نے کہا ہے غیر ملکی تارکین وطن کو 27کا دن کی مہلت دیتے ہیں وہ اپنے ملک چلے جائیں اس کے بعد افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جا ئے گا پاکستان میں جتنے بھی دہشت گر دی واقعات ہوئیں ہیں ان میں افغان شہر ی ملوث ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوکیا نگران صو بائی و زیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا وفاقی حکومت اور آرمی چیف کے ہدایت کے بعد ملک بھر میں تارکین وطن کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی اس کے بعد غیر ملکیوں کو ہر صورت سے پاکستان سے بے دخل کیا جا ئے گا انہوں نے کہا جنوری سے لیکر اب تک پاکستان میں 24 خودکش حملے ہوئے ہیں ان میں سے 14دہشت گرد افغان شہری نکلے پاکستان نے ہمیشہ افغان بھائیوں کی مدد کی ہے لیکن پاکستان کے اس مدد کو ان کی کمزوری سمجھا گیا جو افغان و زیزہ لیکر پاکستان میں آنا چاہتے ہیں انہیں مسلہ نہیں ہو گا باڈرز دونوں طرف و زیرہ کے بغیر کسی کو پاکستان میں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی انہوں نے کہا افغان مہاجرین کے حوالے سے اب کسی بین القوامی دباو کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا پاکستان اپنے نیشنل سیکورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے ہر روز لاشیں اٹھا کر تک گئے ہیں اس وقت بلو چستان میں 5لاکھ 84ہزار مہاجر یں ہیں دہشت گردی سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے پاکستان پر سر حد پار سے حملے ہو رہیں پاکستان پر حملہ کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے جو کہ قابل مذمت عمل ہے بلو چستان حکومت وفاقی حکومت کے فیصلوں پر ہر ممکن مدد فراہم کریگی انہوں نے کہا نادار نے ایک ایسا سٹم بنایا ہے جہاں غیر مقامی افراد کو پہنچانے میں معاون ثابت ہو گا جو پاکستانی تا رکین وطن سے کاروبار میں ملوث ہوگا ان کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مستونگ خودکش حملے کی تحقیات کی جاری ہے حتمی طور پر اب کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔۔