نوشہرہ ورکاں،05 اکتوبر( اے پی پی): عالمی یوم اساتذہ پر انجمن اساتذہ پاکستان تحصیل نوشہرہ ورکاں کی جانب سے نجی مارکی میں“میرے محسن تجھے سلام” کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق معروف کرکٹر اور تبلیغی جماعت کے رہنما سعید انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں دین کی نسبت سے انسان کی زندگی بارے مختصر خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب میں مرکزی صدر انجمن اساتذہ پاکستان غلام یاسین قادری نے کہا کہ معلم کا پیشہ در حقیقت پیشہ پیغمبری ہے اور معاشرے کا سدھار اسی شعبے کی محنت کی بدولت ہے۔
تقریب میں سابق رحمان علی باجوہ ،عرفان محمود برق ،ملک خالد جاوید ،شیخ الطاف حسین ،راجہ طاہر محمود ،ندیم احمد اشرفی ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر ،صدر تحصیل بار شبیر حسین بھٹی ،سابق صدر علی زوالقرنین ،ٹیچران کی بڑی تعداد ، صحافیوں،سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔
عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک میں بھی طلبہ اور اساتذہ نے تمام کلاسوں میں کیک کاٹ کر یوم اساتذہ منایا اور دعا کرائی گئی۔











