ملتان؛ گورنمنٹ بوائز مسلم ہائی سکول کلمہ چوک میں عالمی یوم اساتذہ پر تقریب منعقد

98

ملتان،05 اکتوبر(اے پی پی ): گورنمنٹ بوائز مسلم ہائی سکول کلمہ چوک ملتان میں عالمی یوم اساتذہ  پرجوش طریقے سے منایا گیا، اس سلسلے میں سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب رانا محمد اسلم انجم کے زیر اہتمام ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانان گرامی ڈسٹرکٹ راؤ محمد جاوید رفیق ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ملتان ،رانا محمد ظہیر بابر ڈی ایس پی ھائی وے ٹریفک ملتان ،محمد یونس خان لودھی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب،پروفیسر نصرت محمود پرنسپل گورنمنٹ ولایت حسین کالج ملتان و دیگر تھے ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے اساتذہ کرام کی خدمات کا اعتراف کیا، انکی عظمت کو سلام پیش کیا۔

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب محمد یونس خان لودھی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کائنات کے سب سے بڑے معلم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، انہوں نے فرمایا کہ مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے، معلمی ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے، استاد علم کی شمع روشن رکھتے ہیں۔

 دیگر مقررین نے کہا کہ ایک بہترین استاد جانتا ہے کہ ایک طالب علم محمد سے بہتر سے بہترین کیسے نکالنا ہے، جو فرد یا قومیں اپنے استاد کی قدر کرتے ہیں معاشرے میں انکو اعلی مقام ملتا ہے وہی ترقی کرتے ہیں، استاد طلباء کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔انہوں نے کہا کہ والد اور استاد کا بہت بڑا مقام ہے، حکومت استاد کے معاشی مسائل کو حل کرے، اساتذہ کرام کی خالی آسامیوں کو نئی بھرتی کرے،  سلب کی گئی مراعات کی بحالی کا اعلان کیا جائے ۔

 آخر میں ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرائی گئی  اور جو استاد اس دنیا فانی سے جا چکے انکی بلندی درجات کی دعا مانگی گئی۔

اے پی پی /کاشف/حامد