بھکر،6اکتوبر( اے پی پی): جامعیہ انوار باہو بھکر سے سانحہ مستونگ کے خلاف مذمتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صاحبزادہ منصور سلطان القادری ،ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک احسان اللہ مہروی کررہے تھے۔
سانحہ مستونگ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ منصور سلطان القادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے 12ربیع الاول کے جشن عیدمیلاالنبیﷺ کے جلوس کو نشانہ بنایا، ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں،دہشت گردی کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ،بزدل دہشت گرد پاک فوج اور پاکستانی عوام کو اپنا نشانہ بناتے ہیں ۔
صدر سنی تحریک احسان اللہ مہروی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہےدہشت گردملک اور قوم کے دشمن ہیں ۔











