نوشہرہ ورکاں؛ “اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کامیاب بنانے کیلئے یونین کونسل سطح پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری

36

نوشہرہ ورکاں،6اکتوبر( اے پی پی): “اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کی خصوصی ہدایت پر لمحہ بے لمحہ یونین کونسل سطح پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل نوشہرہ ورکاں نخبہ صبغت اللہ نے یونین کونسل آرگن موضع دھرم کوٹ ،اور یونین کونسل کڑیال کلاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور بنیادی مرکز صحت کے ارد گرد کے ماحول کو صاف شفاف بنانے کے لیے خصوصی دورے کئے اور سینٹری ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب گورنمنٹ کے مشن“اب گاﺅں چمکیں گے” پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہر سطح پر ذمہ داران کی کارکردگی چیک ہو گی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 انہوں موضع دھرم کوٹ اور کڑیال کلاں میں سرکاری مراکز کے ارد گرد پڑے کوڑے کے ڈھیر اٹھا کر ڈمپنگ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔