گوجرانوالہ،06اکتوبر(اے پی پی):گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 30ویں روز میں داخل، مزید 56 بجلی چور پکڑے گئے،46 لاکھ 75ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔
اب تک پکڑے جانے والوں کی تعداد 1517 ہوگئی،تمام بجلی چوروں کو13کروڑ28 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے، 55 زرعی ،9 صنعتی، 47کمرشل اور1407گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے قابو آ گئے۔
اس حوالے سے گیپکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث تمام کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی،بجلی چوروں اور نادہندگان سے قومی خزانے کی ایک ایک پائی وصول کریں گے،ان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں۔











