اوکاڑہ؛مصالحہ چکی پر چھاپہ، حشرات، فنگس زدہ اور بدبودار مصالحہ جات تلف

45

اوکاڑہ،07اکتوبر(اے پی پی ):پنجاب بھر میں سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کے تحت ہر قسم کی خوراک کو چیک کیا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں فوڈ اتھارٹی نےصفدر غفور ٹاؤن میں مصالحہ چکی پر چھاپہ مارا،انسپکشن کے دوران گودام میں حشرات، فنگس زدہ اور بدبودار مصالحہ جات پائے گئے۔اس کے علاؤہ بدبودار مصالحہ جات کو فریش مصالحہ جات کے ساتھ مکس کرکے پیک کیا جانا تھا۔  فوڈ اتھارٹی نےکارروائی کے دوران غیر معیاری مصالحہ جات ڈمپنگ سائیڈ پر تلف کردیے گئے۔