اوکاڑہ،07اکتوبر(اے پی پی ):نظریہ پاکستان سوسائٹی اور آرٹس کے مختلف شعبہ جات کے زیراہتمام گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ کے سیمینار ہال میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے سوال جواب و تقریری مقابلہ جات کا انعقاد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی پرنسپل ادارہ ھذا تھے۔
پروگرام کی میزبانی کے فرائض پروفیسرڈاکٹرخالدجاوید مترو چیئرمین نظریہ پاکستان سوساٹی و مرکز مطالعہ پاکستان نے سرانجام دیے۔ پروگرام کے آغاز پر پروفیسر حافظ عثمان غنی چیئرمین۔ شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر اظہارخیال کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے عربی میں خطاب کیا اور پروفیسر مہر محمد افتخار سیال چیئرمین شعبہ عربی نے بھی خطاب کیااس کے علاوہ مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد حمود لکھوی نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں مختلف شعبہ کے اساتذہ پروفیسر نظر محمد چوہدری چیف پراکٹر، پروفیسر حافظ محمد عبداللہ، پروفیسر محمود احمد، پروفیسر حافظ راشد یعقوب، پروفیسر علی رضا، پروفیسرحافظ محمد طاہر،پروفیسرمحمدوحید، پروفیسرمحمد زاہد اور پروفیسر ڈاکٹر عابد علی نے شرکت کی. پروگرام کے اختتام پر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گے اور پروفیسر حافظ عبداللہ نے دعا کروائی۔











