پاراچنار؛شاہ انور سمیت اولیاء کرام کے مزارات کی تعمیر و مرمت اور زیارات پر حاضری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

26

پاراچنار،08 اکتوبر (اے پی پی):ضلع کرم کے مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں نے عظیم صوفی بزرگ روحانی پیشوا میاں شاہ انور سمیت اولیاء کرام کے مزارات کی تعمیر و مرمت اور زیارات پر حاضری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کو یہاں  مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید سہیل سید میاں ، علامہ تجمل حسین علی ، جواد طوری ،چیئرمین صابر حسین ، شاہین سید میاں اور دیگر مقررین نے کہا کہ 23 سال سے اورکزئی میں اولیاء کرام کے مزارات کی تعمیر و مرمت اور زیارت پر حاضری پر پابندی کی وجہ سے ان کے عقیدت مندوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ بد امنی کے دور میں زیارت پر حاضری اور تعمیر و مرمت پر پابندی لگائی گئی تھی، اب ان علاقے میں امن اگیا ہے، لہذا پابندی ہٹا کر اولیاء کرام کی مزارات کی تعمیر و مرمت کی اجازت دی جائے ۔انہوں  نے کہا کہ پچھلے 23 سالوں سے اولیاء کرام کے مزارات پر ناصرف معتقدین کی حاضری پر پابندی ہے بلکہ زیارات مخدوش حالت میں ہے اور یہ عظیم تاریخی یادگار ورثہ کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتا ہے جو کہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ معتقدین کی جانب سے 45 روزہ دھرنے کے بعد انتظامیہ نے ہمارے ساتھ وعدے کئے تھے مگر ابھی تک ان وعدوں پر کسی قسم پیشرفت نہ ہوئی۔