شکر گڑھ؛ غیر قانونی طور پر مقیم  باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،21 گرفتار

30

شکر گڑھ، 09 اکتوبر (اے پی پی): غیر قانونی طور پر مقیم  باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،سٹی تھانہ  کی حدود سے21 غیر قانونی طور پر مقیم  افغان باشندے گرفتار کر لیے  گئے ہیں۔

ڈی ایس پی سرکل شکر گڑھ راے احسان الٰہی کے مطابق افغان باشندوں پر  فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔ کریک ڈاؤن ریاض مارکیٹ ،دین پور روڈ، درمان پھاٹک  اور سبزی منڈی کے علاقوں میں کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار افغان باشندوں کو  جوڈیشل ریمانڈ پر نارووال جیل بھجوا دیا گیا ۔افغان باشندے غیر قانونی طور پر شکر گڑھ میں مقیم تھے ۔