سںندھ میں امریکی حکومت کےتعاون سے 106اسکول تعمیر کیے گئے ہیں؛ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

14

جیکب آباد،10اکتوبر (ٓاے پی پی ): امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ سںندھ میں امریکی حکومت کے تعاون سے بچوں کی تعلیم کے حصول کے لیے 106اسکول تعمیر کیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ سے بہت نقصان ہوا تھا اور میں چھوتی بار یہاں کا دورہ کررہا ہوں جبکہ ہماری کوشش ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی جلد ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ سندھ حکومت کی مدد سے ہم معیاری تعلیم فراہم کریں، ہمیں انتظار ہوگا کہ ہم اسکولوں کے اچھے نتائج سنیں گیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی کی مالی اعانت سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والے ان ایک سو چھ جدید اور ماحول دوست اسکولوں کی عمارتوں میں 2024 تک اسی ہزار طالبعلم تعلیم حاصل کریں گے۔جدید سہولیات سے آراستہ ان  عمارتوں میں سائنس اور کمپیوٹر کی لیبارٹریز، لائبریری اور جدید فرنیچر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔یہ سیلاب سے تحفظ کی پناہگاہوں کے طور پر بھی کام آتے ہیں۔