ملتان، ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال میں موک ایکسرسائیز اور فائر ڈرل  کا اہتمام

94

ملتان، 10 اکتوبر ( اے پی پی): ریسکیو حکام کے مطابق آج بروز منگل نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیئے فائر کے پریکٹیکل سیشن کروائے گئے ۔ موک ایکسرسائیز اور ڈرل کا مقصد سیفٹی گائیڈ لائنز ، فائر ایسٹنگیوشر اور DCP سلنڈر کا ایمرجنسی کی صورتحال میں کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے فوری استعمال تھا ۔  موک ایکسرسائیز اور ڈرل کے دوران موجود تمام لوگوں کو پریکٹیکل طور پر DCP سلنڈر کا استعمال کروایا گیا۔