ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق احمد کا تحصیل بار پنڈی بھٹیاں کا دورہ، لائبریری اور نئے چیمبرز کا افتتاح کیا

52

پنڈی بھٹیاں،11 اکتوبر( اے پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد مشتاق احمد بنگی نے تحصیل بار پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا،صدر بار چوھدری فدا حسین بھٹی اور جنرل سیکرٹری بار اے ڈی ڈاھر ایڈووکیٹ نے سیشن جج کا استقبال کیا۔ سیشن جج نے وکلا کے لئے بنائے گئے نئے چیمبرز اور لائبریری کا افتتاح کیا ۔

 بعدازاں بار روم میں مقامی وکلا سے خطاب کرتے ہوئےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد مشتاق احمد بنگی نے کہا کہ ہم نے ڈسڑکٹ بار اور تحصیل بار کو برابر ترقیاتی فنڈز مہیا کئے ہیں اور میں چھوٹی بارز کے مسائل کو سمجھتا ہوں، میں خود بھی چھوٹی بارز کا ممبر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کے لئے مزید چیمبرز کی تعمیر کے لئے ہائیکورٹ کو لکھ کر بھیجا ہے اور بار کے باقی مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ بنچ اور بار کے تعلقات مثالی ہیں اس سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آتی ہے اور عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے۔