لاہور 11اکتوبر(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر سعید احمد خان و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حافظ ڈاکٹر محمد وسیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمتین بھی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ تھے۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے لیڈی ولنگٹن ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر نرسنگ ہاسٹل و دیگر منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے سرکاری ہسپتالوں کے دورے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر کئے جا رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔











