وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرمیپکوریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری

32

ملتان، 11 اکتوبر(اے پی پی ):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پرمیپکوریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکوٹیموں اور پولیس فورس کے مشترکہ آپریشن میں ایک روز میں مزید131بجلی چورپکڑ لئے۔89بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا،ایک بجلی چور کو گرفتار کیاگیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر70لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔ایس ڈی او میپکو حسن آباد سب ڈویژن غلام مصطفی مجاہد کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر کمرشل پلازہ میں بوگس میٹر کے زریعے بجلی چوری پکڑ لی۔ رائل آرچرڈ میں قائم ایمن مارٹ کمرشل سنٹر کے مالک نے اصل میٹر غائب کر کے بوگس میٹر نصب کیا ہوا تھا۔بڑے پیمانے پر بجلی چوری میں استعمال ہونے والے بوگس اور دوکانوں میں نصب سب میٹرز قبضہ میں لئے اور بجلی فراہمی منقطع کر کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دیدی۔ایکسین خان پور ڈویژن محمد ثاقب کی سربراہی میں ٹیم نے پولیس فورس کے ساتھ آپریشن کرتے ہوئے مختلف بستیوں میں ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری پکڑی۔بستی فیروز خان، بستی جھلن اور بستی چنن میں 80 صارفین بغیر میٹرز کے بجلی چوری کر رہے تھے۔ تینوں بستیوں کے ٹرانسفارمرز اتار کر مقدمات درج کروانے کے لیے درخواستوں دائرکردیں۔صادق آباد میں 8 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جبکہ 3 بجلی چوروں کو پولیس نے موقع سے حراست میں لیا۔10 اکتوبر 2023ء کومیپکو ریجن میں 130گھریلو اورایک کمرشل صارف بجلی چوری میں ملوث پایاگیا۔ملتان سرکل میں 14صارفین کو1040000روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 6مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 22صارفین 1330000روپے جرمانہ عائداور22 ایف آئی آر درج ہوئیں جبکہ ایک بجلی چورکو موقع سے گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 10صارفین کو530000 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 20صارفین کو1220000روپے جرمانہ عائد اور13ایف آئی آرز درج، ساہیوال سرکل میں 18صارفین کو 1290000 روپے جرمانہ عائداور3 مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 17صارفین کو320000 روپے جرمانہ عائد اور17 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 17 صارفین کو710000 روپے جرمانہ عائد اور13مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 8صارفین کو330000روپے جرمانہ عائد اور8 مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 5 صارفین کو250000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 2 مقدمات کا اندراج ہوا۔میپکو کے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرزایک کروڑ 98لاکھ30ہزار روپے وصول کئے گئے۔عدم ادائیگی واجبات /بقایاجات پر نادہندہ گھریلو، کمرشل، زرعی ٹیوب ویل اور صنعتی صارفین کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اُتارے گئے۔ احمد یار سب ڈویژن ساہیوال میں 94 لاکھ23 ہزار روپے واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر3 زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اتار ے گئے۔