اوکاڑہ، ضلع میں بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر فنکشنل نہیں ہونے چاہیں.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین

18

اوکاڑہ،11اکتوبر (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا کہ سموگ کا خاتمہ جہاں سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے وہیں پر شہریوں کا ذمہ دارانہ رویہ معاملہ کی بہتری کے لئے ازحد ضروری ہے کاشتکاروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانا جہاں قانوناَ جرم ہے وہیں پر بحثیت مجموعی طور پر ہماری غیر سنجیدگی اورغیر ذمہ دارانہ رویہ کا ظاہر کرنا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے میونسپل کمیٹیاں شہروں میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنے افسران کو متحرک کریں کاشتکارفصلوں کی باقیات کو زمین میں ملائیں جبکہ شہروں میں کوڑا کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کیا جائے تاکہ سموگ کے خطرات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کی کاوشیں ثمر آور ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات نے ضلع میں انسداد سموگ سے متعلق کی جانے والی کاروائیوں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر فنکشنل نہیں ہونے چاہیں اس سلسلہ میں ڈی او لیبر اور ڈی او ماحولیات ذاتی طور پر اقدامات کریں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اعجاز احمدنے بتایا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے زمینداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں اور انہیں جرمانہ بھی کی جا رہا ہے۔