کریانہ سٹور پر تین مسلح ڈاکو عملے کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی اور لائسنسی رائفل چھین کر فرار

51

اوکاڑہ، 12 اکتوبر (اے پی پی):کریانہ سٹور پر تین مسلح ڈاکو عملے کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی اور لائسنسی رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔ ماڈل تھانہ اے ڈویژن کی حدود فیصل آباد روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات۔ کے نتیجے میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر کریانہ سٹور تھوک کی دوکان کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے دوکان کے عملہ کو یرغمال بنا لیا اور مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر 7 سات  لاکھ 50 پچاس ہزار روپے نقدی اور لائسنسی رائفل چھین کر فرار ہو گئے۔شہر اور گردونواح میں جاری مبینہ جرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں  میں اضافہ پر شہریوں کو عدم تحفظ کا شکار ہونے اور خوف وہراس کی فضا پر انجمن تاجران نے ڈی پی او ، آر پی او اور ائی جی پنجاب فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔