پشاور کے ایک شہری کا فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی خلاف ورزی کے خلاف انوکھا پیدل مارچ

34

 

پشاور، 12اکتوبر(اے پی پی): پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار میں ایک شہری صالح محمد نے اسرائیلی مظالم اور فلسطین میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے اکیلے پیدل مارچ کیا اور عوام کو یہ پیغام دیا کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں فلسطین عوام کے لئے آواز بلند کریں۔

شہری نے اسرائیل کا جھنڈا نذر آتش کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی، شہری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میرا ملک پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ ہے اسلئے یہاں کے ہر شہری پر فلسطینی بھائیوں کیلئے آواز اٹھانا فرض ہے۔