پتو کی، 12اکتوبر ( اےپی پی): تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ بھیڈیاں چک نمبر35میں سابق صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن میاں کلیم امان کے گھر پانچ کس مسلح ڈاکو آئے، چار مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے ایک ڈاکو گیٹ پرکھڑا پہرا دیتا رہاگھرپر مانگنے آنے والی خاتون کو ڈاکونے اپنی جیب سے دس روپے دئے اور جانے کا کہا۔ ڈاکوؤں نے سابق صدرمیاں کلیم امان کی فیملی اور گھریلو ملزمہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایااور گھر سیے الماری کے تالے توڑ کر 35تولہ طلائی زیورات،20 لاکھ روپے نقدی لوٹ لئے ڈاکوؤں نے تقریبا ایک کروڑ روپے کی واردات کی ڈاکوؤں نے گھر کے ملازم رمضان کو شور کرنے پر فائر مارکر زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔ پانچ کس نامعلوم ڈاکو ویگنار سوزوکی گاڑی نمبری LEA:2979پر سوار ہوکر آئے تھے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے میاں کلیم امان اللہ کی تحریری درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔











