ڈیرہ غازی خان؛ ڈپٹی کمشنر کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

21

ڈیرہ غازی خان،13اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر،ایمرجنسی وارڈ،بلڈ بینک کا دورہ کیا اور وارڈز میں صفائی ستھرائی،طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور ہسپتال میں صفائی معیار کو مزید بہتر کرنے کے احکامات  دیئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاج دوران مریضوں کے ہسپتال سے ہی ٹیسٹ کرائے جائیں اور ادویات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات میں شفافیت کو ملحوظ خاطر لایا جائےاور ادویات چوری میں ملوث سرکاری سٹاف کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ادارہ میں ادویات چوری کی شفاف انکوائری کی جارہی ہے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملوث ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلڈ بینک میں پلاسٹک بیگز کا ریکارڈ رکھا جائے اور سٹاک کو نمایاں کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے  مریضوں اور انکے لواحقین کے مسائل حل کرنیکے احکامات بھی دیئے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چاندیہ،ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول،اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ اللہ،ڈاکٹر فیصل شفیق،

ڈاکٹر ارسلان دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔