پولیس تھانہ سٹی جوہرآبادکی کامیاب کاروائی ،اعجاز کورو گینگ گرفتار

11

جوہرآباد(اے پی پی):پولیس تھانہ سٹی جوہرآباد نے کامیاب کاروائی کرکےاعجاز کورو گینگ گرفتارکرلیا ہے۔

 توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد انسپکٹر اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے بد نام ذمانہ اعجاز کورو گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان تھانہ سٹی  جوہرآباد پولیس کو موٹرسائیکل و دیگر چوری اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے 02 موٹرسائیکل سمیت لاکھوں روپےمالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔