پاراچنار میں فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی ریلی

27

پاراچنار،13اکتوبر (اے پی پی):تحریک حسینی کے زیر اہتمام  فلیسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیموں کے راہنماؤں نے شرکت کی ۔ ریلی مدرسہ خامنہ ای سے برآمد ہوئی، شرکاء  شہر کے مختلف سڑکوں اور بائی پاس روڈ سے گزرے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق سینٹر علامہ عابد الحسینی ،علامہ تجمل حسین اور حاجی عابد حسین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک فلسطینیوں کا بھر پور ساتھ دیں۔ رہنماؤں نے فلسطینیوں پر پاسفورس بموں کے استعمال کی بھی شدید مذمت کی۔