ملتان؛چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملتان بنچ آمد ،ججز و دیگرنے استقبال کیا

22

 

ملتان،13 اکتوبر( اے پی پی ): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی ملتان بنچ آمد پر سینئرجج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس صادق محمود خرم، جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس امجد رفیق،جسٹس محمدرضا قریشی ،پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد شہزاد گل نے انکا استقبال کیا،اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار سجاد احمد ،ڈپٹی رجسٹرار پروٹوکول زاہد محمود ڈپٹی، رجسٹرار جنرل محمد ذوالفقار اعوان، اسسٹنٹ رجسٹرار جاوید سعید ،پروٹوکول آفیسر شاہد محمود لک، سینئر پی اے عمر حیات بھی ہمراہ تھے۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بنچ میں کورٹ نمبر ایک میں مختلف کیسوں سماعت کی چیف جسٹس سے سیشن جج ملتان عرفان سعید نے بھی ملاقات کی انہوں نے ضلع کچہری میں زیر تعمیر گیارہ منزلہ نیو جوڈیشل کمپلیکس بارے بریفنگ دی۔

 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے وکلاءکے وفد نے بھی ملاقاتیں کیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی ملتان میں مصروف دن گزاریں گے ۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی گزشتہ روز دو روزہ دورہ پر ملتان پہنچے تھے، چیف جسٹس سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی مختلف بار کے وکلاء نے بھی ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل بیان کئے۔