جلالپور پیر والا،13 اکتوبر( اے پی پی ): جلالپورپیروالا میں ہونے والا تحصیل کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔فائنل میچ جہان پور کرکٹ کلب نے 10 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا، جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کی گئی، تقریب میںسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
جلالپورپیروالا میں ہونے والا جی پی ایل کا دسواں ایڈیشن ایک ماہ جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا، ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے 21 ٹیمیوں نے حصہ لیا تھا فائنل کیلئے جہان پور کرکٹ کلب اور علی مشتاق کرکٹ کلب نے رسائی حاصل کی ،دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین مقابلہ ہوا ،علی مشتاق کرکٹ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے81 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
علی مشتاق کرکٹ کلب کی طرف سے عرفان نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جواب میں جہان پور کرکٹ کلب کے کھلاڑی نومی کنگ کی شاندار 42 ناٹ آوٹ کی اننگز کی بدولت جہان پور نے بآسانی ٹارگٹ چوتھے اوور میں پورا کر لیا۔











