جوہر آباد، فلسطینی آبادیوں پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہتے شہریوں پر ظلم وبربریت کےخلاف احتجاج

24

جوہرآباد، 13اکتوبر ( اے پی پی ): فلسطینی آبادیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہتے شہریوں پر ظلم وبربریت کےخلاف اور فلسطینی عوام سےاظہاریکجہتی کےلیے جوہر آباد میں تمام سیاسی  ومذہبی جماعتوں اورانجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ مظلوم  فلسطینیون کےحق میں اور اسرائیل کےخلاف بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ احتجاجی ریلی سےخطاب کرتےہوئےمقررین نے اسرائیل کی طرف سے نہتے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ قبلہ اول کی آزادی تک فلسطینیوں کاساتھ دیں احتجاج کےاختتام پر  پاکستان میں امن سلامتی  فلسطین کی آزادی اورشہدا کے درجات کی بلندی کےلیےدعاکی  گئی۔ خوشاب میلاد چوک میں بھی ایک احتجاجی  جلسہ ھوا ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں بھی ایک احتجاجی  پروگرام ھوا۔