بھکر؛پندرہ روزہ پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب ،ڈی پی او نے کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹس سے نوازا

57

بھکر،18اکتوبر( اے پی پی ): آئی جی پی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں15 روزہ پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر ڈی پی او بھکر محمد نوید نے ڈی پی او آفس بھکر میں سٹوڈنٹس سے ملاقات کی ، کامیاب انٹرن شپ کرنے پر طلبہ کو انٹر ن شپ سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔

 ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایات پر02 ہفتوں پر مشتمل یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے اختتام پر ڈی پی اوآفس بھکر میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او بھکر نے اس موقع پر سٹوڈنس سے کہا کہ آپ ہمارا آنے والا کل ہیں اس ملک و قوم کوآپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آ جی پی پنجاب کی جانب سے احسن اقدام لیا گیا ہے کہ آپ کو پولیس ورکنگ اور عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔

 سٹوڈنٹس نے خود کو فرینڈزآف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام میں انرول کیا، اس کے علاوہ جو بھی طالب علم اس انٹرن شپ پروگرام کے لیے انرول ہونا چاہتا ہے وہ پنجاب پولیس پبلک ایپ پر دیئے گئے آپشن کے ذریعے انرولمنٹ حاصل کرسکتا ہے۔

 اس موقع پر سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کے لیے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے، سٹوڈنٹس نے کہا کہ پولیس شہدا ءنے ہمارے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دیا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا آخر نے سٹوڈنٹس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔