جوہرآباد،18اکتوبر( اے پی پی ): توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ایس آئی زوہیب حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے بد نام زمانہ چور شیدہ گینگ کے 02 ملزمان نجیب الرحمان سکنہ سوڈھی جے والی اور سعید سکنہ کھبیکی کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان تھانہ نوشہرہ پولیس کو چوری کے 05 مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال اور نقدی برآمد کی گئی، توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب نے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔











