کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے وومین چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات

18

لاہور, 19 اکتوبر (اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سے ڈاکٹر شہلا جاوید کی قیادت میں لاہور وومین چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا کامرس و انڈسٹری کے تمام شعبوں میں آگے آنا اور لیڈ کرنا قابل فخر ہے۔خواتین کی امپاورمنٹ ہنر اور ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر ہی ممکن ہے۔کمشنر لاہور نے وومین چیمبر کی ایم سی ایل کے تحت خواتین کے ووکیشنل انسٹیٹیوٹس میں خواتین کیلئے جدید کورسز متعارف کرانے کی پشکش بھی کی۔ڈاکٹر شہلا جاوید نے کہا کہ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس میں تربیتی ورکشاپس اور ہنر کی تعلیم و تربیت وومین چیمبر کرے گا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ نہایت خوش آئند پلان ہے۔ایم سی ایل اپنے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹس کیلئے وومین چیمبر سے ایم او یو کریگا۔

اجلاس میں وفد کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔اے سی آر اظہار الحق باجوہ۔لاء آفیسر عمرحیات و دیگر افسران نے شرکت کی۔