نگراں صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور ذیابیطس کے عالمی دن کی تقریبات پر تبادلہ خیال

40

لاہور، 19 اکتوبر:(اے پی پی): نگراں صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ذیابیطس کے عالمی دن کی تقریبات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی طبی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔نگراں صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن 14 نومبر کو پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے تعاون سے ورلڈ ذیابیطس ڈے کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔عالمی ذیابیطس ڈے کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کریں گے۔ آگاہی سیمینار کے دوران مفت ڈاکٹر کی مشاورت، ذیابیطس کی تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔