بھکر، 19 اکتوبر(اے پی پی): ڈی پی او بھکر کا سماج دشمن عناصر کے خلاف تسلسل سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ سٹی بھکر کے ایریا میں ہونے والی چوری کی بڑی واردات جس میں ایک کمپیوٹر شاپ کو تالے توڑ کر لیپ ٹاپ اور جدید ڈیوائسز کو چوری کر لیا ۔ڈی پی او بھکر نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں انچارج ائی ٹی سب انسپیکٹر رضوان محمود ملک اور انچارچ سیکیورٹی سب انسپیکٹر ثنا اللہ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس اؤٹ کر کے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ لیپ ٹاپ اور جدید گیجٹس کو برامد کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔مالکان نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔











