بلوچستان میں بچوں،خواتین اور لیبر سمیت تمام طبقات کے حقوق کے لیے رائج الوقت قوانین پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی

30

کوئٹہ 19 اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کے وفد کی ملاقات، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے سماجی بہبود اور ترقی نسواں شانیہ خان بھی ملاقات میں موجود تھیں،کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفننگ دی اس موقع پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں بچوں،خواتین اور لیبر سمیت تمام طبقات کے حقوق کے لیے رائج الوقت قوانین پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں اور بلوچستان میں خواتین کو عزت و احترام پر مبنی خصوصی مقام حاصل ہے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسانی حقوق بشمول خواتین سے متعلق قوانین کے زیر التواءرولز آف بزنس پر پیش رفت یقینی بنائی جائے گی،نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جانب سے کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی تجاویز کا خیر مقدم اور زیر التواءامور نمٹانے کی یقین دہانی کروائی۔